پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ 3 بھائیوں میں سے ایک بازیاب

140

تین بھائیوں کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق چوبیس اپریل 2019 کو آواران کے رہائشی تین بھائیوں کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا ۔

لاپتہ ہونے والے تین بھائیوں میں سے ایک حفیظ جان ولد دلمراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

تاہم دیگر دو بھائی حنیف جان اور حمید جان ابھی تک لاپتہ ہیں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے خاندانی زرائع سے حفیظ جان کی بازیابی کی تصدیق کردی ۔

دوسری جانب حفیظ جان کے والدین نے حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ ہمارے دونوں لاپتہ بیٹوں کو بھی  انسانی ہمدردی کی بنیاد بازیاب کریں ۔