سوراب میں فورسز پر حملے کی اطلاع

289

حملہ ایف سی کی گاڑی پر کیا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قلات کے تحصیل سوراب میں فرنٹیئر کور کی دو گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

حملہ سوراب کے مین بازار پٹرول پمپ کے قریب ہوا جس میں فورسزکو جانی نقصان اٹھانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

تاہم پاکستان کی سیکیورٹی حکام نے تاحال واقعے کی تصدیق اور نہ ہی تردید کی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سوراب میں پاکستانی فورسز اور حکومتی وزراء پر حملے کئے جا چکے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح تنظیموں نے قبول کی ہے ۔