فورسز نے مسلح افراد کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئی ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاو کورک جوتری میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ہیں ۔
علاقائی زرائع کے مطابق مسلح افراد کو فورسز نے محاصرہ میں لینے کی کوشش کی جس کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا ۔
علاقائی زرائع نے مزید بتایا کہ دوطرفہ جھڑپ میں فورسز کو کافی جانی نقصان اٹھانا پڑا ۔اور مسلح افراد فورسز کے محاصرے کو توڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوئیں ۔
تاہم سرکاری سطح پر تاحال اس جھڑپ کی تصدیق نہ ہوسکی ۔