بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی کا گھر مسمار۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں واقع بی آر پی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی، اس کے بھائیوں اور تمام رشتے داروں کے گھروں کو فورسز نے مسمار کر کے وہاں آج پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر ایک آرمی پارک بنانے کی سنگ بنیاد ڈال دی ہے۔
یاد رہے کہ شیر محمد بگٹی دو ہزار چھ کے آپریشن کے بعد سے ڈیرہ بگٹی چھوڑ کر روپوش ہوگئے تھے اور آج کل سوئیزرلینڈ میں سیاسی پناہ کے منتظر ہیں۔
In Sui, Dera Bugti, Pakistani forces are celebrating their "Defense Day" by bulldozing our house and 'conquering' our land. Shameless losers pic.twitter.com/xC7KUYeLf8
— Sher Mohammad Bugti (@SherM_BRP) September 6, 2017
اس واقعے کے حوالے سے انھوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ، ” پاکستان کی ناکام فوج میرا گھر فتح کرکے اپنا یومِ دفاع منا رہے ہیں”۔