اوستہ محمد میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن سمیت ایک شخص کو قتل کردیا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے گوٹھ عبدالغفور میں کاروکاری کے الزام میں نظر محمد نے اپنی بہن بیگم خاتون کو خالق داد کے ہمراہ قتل کردیا جبکہ ملزم موقعہ واردات سے فرار ہوگیا۔
قتل کا واقعہ اوستہ محمد صدر پولیس کے حدود میں پیش آیا۔