کوئٹہ: فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

131

نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ نواں کلی کے قریب اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار موسیٰ رات کی ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: کلی شابو میں نجی اسکول کے باہر فائرنگ، 4 طالب علم زخمی

مقتول پولیس اہلکار بروری تھانے میں محرر تعینات تھا جس کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے اور تفتیش شروع کر دی۔