نوشکی کے علاقے جمال آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ایس ایچ او نوشکی منور احمد کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت یاسر احمد اور عبدالرؤف کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد ہلاک اہلکاروں کے سرکاری ہتھیار بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔













































