کوئٹہ و چاغی: ٹریفک حادثات میں خاتون جانبحق، 6 افراد زخمی

134

کوئٹہ اور چاغی میں پیش آنے والے حادثات میں خاتون جانبحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع چاغی میں پیش آنے والے حادثات میں مجموعی طور پر خاتون جانبحق اور خواتین و بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ‏کوئٹہ، تیرہ میل کے مقام پرٹرین اور ڈمپر میں اس وقت تصادم ہوا جب ڈمپر ریلوے پھاٹک کو کراس کر رہی تھی کہ ٹرین کے زد میں آگئی۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں ڈمپر ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء ضلع چاغی میں ٹوڈی کار کو حادثہ پیش آنے کے سبب ایک خاتون جانبحق اور خاتون و بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کار کو حادثہ لاگاپ کے مقام پر پیش آیا جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔