ڈیرہ بگٹی درینجن میں فورسز نے دوران آپریشن دو افراد کو گرفتاری کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کردیا
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے درینجن اور گرد و نواح میں آج الصبح آپریشن کا آغاز کیا، اس دوران اہلکاروں نے گھروں پر چھاپے مارنے کے بعد انہیں نظر آتش کردیا۔
اطلاعات کے مطابق درینجن کے قریب ہی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے
مقامی زرائع کے مطابق اغوا شدہ لوگ مقامی چرواہے ہیں جنہیں گرفتاری کے بعد فورسز نے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے