خاران حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بلوچ لبریشن آرمی

268

خاران حملے فرنٹیئر کور کے 2 اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے – جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر خاران میں فرنٹیئر کور کے ٹرک پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج شام خاران میں سرمچاروں نے ایف سی کے گاڑی پر دستی بموں سے حملہ کرکے دو ایف سی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کیئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ حملے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے حواس باختہ ہوکر عام عوام پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے حصول آزادی تک جاری رہینگے۔ ہم ایک مرتبہ پھر بلوچ عوام کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ وہ سرکاری فورسز سے دور رہے اور فورسز کے ساتھ کسی بھی قسم کی تعاون نہ کریں کیونکہ ریاستی اہلکار بلوچ سرزمین پر ریاستی قبضہ گریت کو مضبوط کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں اور بلوچ عوام پر ظلم و بربریت کا پہاڑ توڑ رہے ہیں لہذا بلوچ دشمن ہمارے ہدف پر ہونگے۔