ہرنائی: شاہرگ سے گرفتار شخص کی لاش برآمد

245

گذشتہ ہفتے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں بڑے پیمانے کی آپریشن اور درجنوں خواتین و بچوں  کی گرفتاری و قتل عام کے بعد  علاقے میں حالات ابھی تک کشیدہ ہیں ، فورسز نے علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے ، اور عام لوگوں کو بھی راشن لانے کی اجازت نہیں دی جاری ہے۔

ہرنائی سے دی بلوچستان کے نامہ نگار کے مطابق دوران آپریشن اغواء ہونے والے کئی لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، جبکہ آج ہی شاہرگ سے رحمن  ولد نورعلی مزارانی مری کی لاش برآمدہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ رحمن کو گذشتہ ہفتے شاہرگ آپریشن کے دوران فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا تھا