خضدار: فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونیوالے 2 افراد بازیاب
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے دو افراد خضدار سے بازیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے علاقے اوتھل سے 9 مہینے قبل لاپتہ ہونے والے کولواہ کے رہائشی دو بھائی فیصل ولد علی بخش اور سخی داد ولد علی بخش گزشتہ رات بازیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد نے علاقائی حالات سے تنگ آکر کولواہ سے لسبیلہ کے علاقے اوتھل نقل مکانی کی تھی جہاں سے انہیں مبینہ طور پر فورسز اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے لاپتہ کردیا تھا۔