سبی و مشکے فورسز کا آپریشن، متعدد افراد گرفتار

218

سبی اور مشکے میں فورسز کا آپریشن، متعدد افراد گرفتار

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سبی اور مشکے کے مختلف علاقوں میں فورسز کی جانب سے آپریشن کی جارہی ہے جبکہ دوران آپریشن متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے لہڑی اور اردگرد کے علاقوں میں فوجی آپریشن کی جارہی ہے، اب تک سات افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے دو افراد کی شناخت سلطان ولد حوران اور کدبدن ولد پھاردین کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق تاحال آپریشن جاری ہے، جسکی وجہ سے گرفتاریوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دریں اثناء مشکے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں کوہ جانی، کوہ پتندر کے مختلف علاقوں کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مشکے سے ان علاقوں کو جانے والے تمام راستوں کو آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔