مشکے : فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری

138
فائل فوٹو

آپریشن میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ مشکے میں فورسز کی بڑے پیمانے پر زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے –

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے شرودئی میں آرم گوٹھ ، جلال گوٹھ ، عبدالرحمان گوٹھ ، میر کریم بخش گوٹھ میں آپریشن کرکے مذکورہ علاقوں کے درجنوں افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر کیمپ منتقل کردیا ہے ۔

فورسز آپریشن میں گرفتار ایک شخص کی شناخت ناصر ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔

یاد رہے اس سے قبل گذشتہ روز مشکے میں نامعلوم افراد نے فورسز گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا تھا جس کے بعد فورسز نے ارد گرد کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردی ہے –