تربت: ایف سی ٹریننگ کیمپ پر حملہ

230

تربت میں ایف سی ٹریننگ کیمپ پر راکٹوں سے حملہ

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق تربت کے علاقے آپسر میں نامعلوم افراد کی جانب سے فرنٹئر کور کے ٹریننگ کیمپ پر حملہ کیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے کیمپ پر راکٹ فائر کیےجس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کیچ و گوادر کے علاقوں میں تواتر کے ساتھ مسلح افراد فورسز اور سی پیک سے منسلک منصوبوں پر حملے کرتے رہے ہیں ، اور ان حملوں کی ذمہ داری مختلف مسلح بلوچ تنظیمیں قبول کرتے ہیں ۔

تربت ہی میں اس سے قبل ریاستی مکران میلے پر 140ایم ایم میزائل داغا گیا تھا جس کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی تھی ۔