مچھ مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

97

مچھ میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع بولان کے تحصیل مچھ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مچھ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عیسیٰ ولد تنگو خان قلندرانی کو قتل کردیا، لاش کو ہسپتال لے جانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جبکہ قتل کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔