یارو دکی میں اپنے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو دکی لیویز فورس نےگرفتار کرلیا
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دکی مہران بلوچ کی سربرائی میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے یارو دکی روڈ پر نوجوان عمران شادوزئی کو قتل کرنے والے ملزم جلال خان کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تحققات کے مطابق ملزم نے اپنے کلاس فیلو دوست کو قتل کیاہے دونوں کا تعلق ایک ہی گاوں سے ہیں اور دونوں دوست تھے معمولی جھگڑا ہونے پر جلال خان نے عمران پر فائر کرکے اسے قتل کردیا اور ملزم جلال خان فرار ہوگیاتھا۔
اسسٹنٹ کمشنر دکی مہران بلوچ کو اطلاع ملتے ہی انہوں نے لیویز فورس کے ساتھ کاروائی شروع کردی ایک گھنٹے بعد ملزم جلال کو دکی سے گرفتار کرلیاگیا