بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج بولان کے علاقے ہرنائی میں بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے زریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔
انہوں کہا فورسز اپنی گاڑیوں کو غیر فطری ریاست پاکستان کی ناپاک جھنڈوں سے سجا کر گشت کررہے تھے اور دنیا کو جھوٹا تاثر دے رہے تھے کہ بلوچ قوم نام نہاد و جھوٹے پاکستانی جشن آذادی کے ساتھ ہیں ہم بھی پہلے کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کی جھوٹی آذادی نام نہاد و فرسودہ دوقومی نظریہ اور جشن آذادی سے بلوچ قوم اور بلوچ سرذمین کا کوئی بھی تعلق نہیں ہم اپنی مقدس سرزمین پر غیر فطری ریاست اور اس کے جھنڈے کو نہ پہلے برداشت کر چکے، نہ آج کرینگے نہ ہی آئندہ۔ یہ جنگ بلوچ قومی آذادی تک آخری سپاہیاور آخری گولی تک جاری رہیگی۔