افغانستان : طالبان کے حملوں میں 15 فورسز کے اہلکار جانبحق

177
File Photo

افغانستان کے دو مختلف صوبوں میں مختلف مقامات پر طالبان کے حملوں کے نتیجے میں افغان سکیورٹی فورسز کے کم از کم 15 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ ک مطابق یہ حملے شمالی صوبہ فریاب اور جنوبی صوبے قندھار میں کیے گئے ہیں۔

فریاب کے ضلع شیریں تگاب میں طالبان نے گذشتہ شب ایک فوجی اڈے اور دو چیک پوائنٹس کو نشانہ بنایا جس میں افغان فوج کے 13 اہلکار مارے گئے جبکہ طالبان نے کم از کم 16 فوجیوں کو یرغمال بھی بنا لیا۔

صوبہ قندھار کے شہر سپن بولدک میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔