دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔
موصول تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے ایسائی کلات میں دو روز قبل فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مار کرعبدالرشید نامی شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جو تا حال لاپتہ ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر میں گزشتہ شب چار بجے کے قریب سندھ رینجرز نے گھر پر چھاپہ مارا اور دو افراد کو زبردستی اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے۔
سندھ رینجرز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت صدام ولد اسماعیل اور حنیف ولد داد محمد کے ناموؐ سے ہوئی ہے جو بلوچستان کے علاقے پنودی دشت کے رہائشی ہیں۔