سی پیک روٹ پر5 پاکستانی اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

153

وادی مشکے،تجابان سی پیک روٹ فورسز پر حملوں میں5 اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے وادی مشکے اورتجابان سی پیک روٹ پر فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے22 اپریل مغرب کے وقت وادی مشکے کے علاقے میہی میں پی ٹی سی ایل ٹاور پہ قائم فوجی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور کئی زخمی کیے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ اتوار کے روز22 اپریل ہی کو ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں فوجی کیمپ پر راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک اور دو زخمی کیے۔ یہ علاقہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پر واقع ہے اور یہاں اس کیمپ کے علاوہ کئی چوکیاں قائم ہیں جو روڈ کی تعمیر میں مصروف ملٹری کنسٹرکشن کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی حفاظت سمیت فوجی آپریشنوں میں مصروف ہیں۔ ان کی چوکیوں پر جبر، تشدد اور  چیکنگ کے نام پر لوگوں کی تذلیل کرکے عزت نفس مجروح کی جا رہی ہے۔ اس سے تنگ آکر ہزاروں خاندان یہاں سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔ اسی وجہ سے یہاں ایک انسانی بحران جنم لے چکا ہے۔ میڈیا بلیک آؤٹ، صحافیوں، انسانی حقوق کے اداروں اور عدلیہ کی عدم دلچسپی اور عدم توجہی کی وجہ سے یہ انسانی بحران دن بدن سنگین صورت اختیار کرتی جارہی ہے۔