لواحقین کا ایدھی چوک پر دھرنا، واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ۔
بلوچستان کے ضلع خضدار میں پولیس حراست کے دوران ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے خلاف لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ایدھی چوک پر سڑک بلاک کردی۔
تفصیلات کے مطابق، پولیس حراست میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے خلاف اس کے لواحقین نے ایدھی چوک پر احتجاج کیا اور واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
لواحقین نے مطالبہ کیا کہ واقعے کے تمام حقائق سامنے لائے جائیں، شفاف تحقیقات کی جائیں اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
پولیس کی جانب سے یقین دہانی کے بعد لواحقین نے احتجاج مؤخر کردیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعے کی جلد اور شفاف تحقیقات کرکے انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ مزید سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
دوسری جانب خضدار پولیس نے واقعے کے حوالے سے تاحال کوئی واضح مؤقف پیش نہیں کیا ہے۔



















































