بی ایل اے کے آفیشل چینل ’’ہکل‘‘ پر مستونگ حملے کی ویڈیو جاری

1

بلوچ لبریشن آرمی کے آفیشل چینل ’’ہکل‘‘ نے رواں سال 12 نومبر کو مستونگ کے علاقے کانک میں پاکستانی فوج کے ایک کیمپ پر مجید بریگیڈ کے فدائی حملے کی چھ منٹ دورانیے کی ویڈیو شائع کی ہے۔

تنظیم کے مطابق، بی ایل اے کی مجید بریگیڈ کے فدائی اسامہ شاہوانی عرف ودود نے یہ فدائی حملہ کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فدائی اسامہ اور ایک نامعلوم جنگجو ٹرک میں بارود سے بھرے ڈرم رکھ کر آپس میں براہوئی زبان میں گفتگو کر رہے ہیں۔

بعد ازاں فدائی اسامہ ٹرک لے کر ہدف کی جانب روانہ ہوتا ہے اور ٹرک کو کیمپ سے ٹکراتے ہی وہاں سب کچھ زمین بوس ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

حملے کے فوراً بعد بی ایل اے کے خصوصی دستے فتح اسکواڈ کے سرمچار آگے بڑھتے ہیں اور کیمپ کے اندر موجود باقی ماندہ اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں براہوئی زبان میں فدائی اسامہ کہتا ہے کہ ’’لمہ شاری نے جب فدائی حملہ کیا، اس کے بعد میں جدوجہد کا فیصلہ کرکے آیا تھا۔ لمہ شاری سے مطمئن ہوا اور جدوجہد میں شامل ہوا۔ اسی وقت سے منتظر ہوں اور فیصلہ کرکے انتظار کرتا رہا۔ ایک بار موقع ملا تو غازی بن کر نکل گئے، اب یہ دوسرا موقع ہے۔ اس بار ان شاء اللہ فدائی (قربان) ہو جاؤں گا۔‘‘

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک اور جنگجو اس سے پوچھتا ہے: ’’کام تیار ہے اب؟‘‘

اسامہ جواب دیتے ہوئے کہتا ہے: ’’جی، کام تیار ہے۔ اب بس دوستوں کا منتظر ہوں کہ فتح اسکواڈ کے دوست پہنچ جائیں۔ بریگیڈ ان کا منتظر ہے۔‘‘

فدائی اسامہ اپنے پیغام میں کہتا ہے: ’’جب ہم اس سرزمین پر آسودگی نہیں دیکھ پاتے تو وہ (دشمن) کیا دیکھ پائے گا؟ بالکل وہ نہیں دیکھ پائے گا۔ ریحان کی شکل میں دوستوں نے آ کر قربانیاں دیں، آج ہم پھر سے ریحان کی شکل میں آ کر قربانی دے رہے ہیں۔