قلعہ عبداللہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان فٹبالر لاپتہ

0

فورسز نے آپریشن کے دوران نوجوان کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ سے اطلاعات کے مطابق کل بروز جمعرات پاکستانی فورسز نے آپریشن کے دوران فٹبال کھلاڑی مفصل خان پیرعلیزئی کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لئے جانے کے بعد مفصل خان کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کئے گئے ہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے۔

لواحقین نے سرکاری و سیکورٹی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مفصل خان کے حوالے سے خاندان کو تفصیلات فراہم کرکے انھیں فوری طور پر رہا کریں۔