بلوچستان: جبری لاپتہ، چھ افراد بازیاب

1

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ مزید چھ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

موصولہ معلومات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے گجر مشکے سے تعلق رکھنے والے تین افراد محمد بخش، ولد محمد ابراہیم، نعیم ولد محمد ابراہیم اور رفیق بلوچ ولد دل مراد کو 2 فروری 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، جو 12 نومبر 2026 کو حب چوکی سے بازیاب ہوگئے۔

اسی طرح کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل، فرید کالونی کے رہائشی تنویر بلوچ ولد خان محمد کو 27 جولائی 2026 کو لاپتہ کیا گیا تھا، جو 5 نومبر 2026 کو جبلِ نور، کوئٹہ سے بازیاب ہوئے۔

مزید برآں خاران سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالمالک ولد حاجی نور احمد کو 2 اکتوبر 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، جو 12 نومبر 2026 کو خاران سے بازیاب ہوگئے۔

جبکہ کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی روڈ کے رہائشی مدثر بلوچ ولد عبدالستار کو 31 اکتوبر 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، جو 9 نومبر 2026 کو کوئٹہ سے بازیاب ہوگئے۔