بلیدہ: پاکستانی فورسز کی مقامی آبادی پر فائرنگ

55

بلیدہ کے علاقے چیئرمین عبدالرحمن بازار کے رہائشیوں نے دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو بتایا کہ گزشتہ روز پاکستانی فورسز (ایف سی) کے اہلکاروں نے بازار کا گھیراؤ کرکے آبادی کی طرف فائرنگ کی، جبکہ ایک کسان پر بھی فائرنگ کی گئی۔

تاہم، اس دوران کسی جانی نقصان یا گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی افراد کے مطابق فورسز کا رویہ ناقابلِ برداشت ہے۔ اگر فورسز کو کسی قسم کی شکایت ہے تو وہ عوامی نمائندوں سے بات کریں۔ اس طرح آبادی پر فائرنگ اور غیر قانونی اقدامات ناقابلِ برداشت ہیں اور اس سے حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔

دریں اثنا، مقامی آبادی نے شکایت کی ہے کہ ایف سی کی جانب سے ڈرون پروازیں بلوچ چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی ہیں، جس کے باعث خواتین خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں۔ مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ آبادی اور گھروں پر ڈرون نگرانی کا سلسلہ ختم کیا جائے۔