بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گوادر میں ہونے والے حملے کے حملہ آور کی شناخت ظاہر کر دی۔ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے جاری آپریشن ’’الماس‘‘ کے دوران تنظیم کے نڈر، بیدار ہدف اور جند ندر مجاہد مہر عرف سگار زامرانی نے تاریخ کا ایک اور روشن باب رقم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن الماس کے ایک اہم اور انتہائی حساس معرکے کے دوران سرمچار مجاہد مہر عرف سگار زامرانی نے دشمن کے مورچہ بند فوجی کیمپ پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے جند ندری حملہ کرکے دشمن کے دفاعی حصار کو توڑ دیا اور کیمپ کے داخلی راستے کو کلیئر کرکے اپنے دیگر جند ندر ساتھیوں کے لیے پیش قدمی کا راستہ انتہائی آسان بنا دیا۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ جند ندر مجاہد مہر عرف سگار زامرانی کے اس لازوال اور عظیم ایثار کو پوری عقیدت اور احترام کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس تاریخی قربانی اور آپریشن کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور عہد کرتی ہے کہ شہدا کے ادھورے مشن کو ان کے فکری و نظریاتی راستے پر چلتے ہوئے ہر صورت پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب، بلوچستان لبریشن فرنٹ کی جانب سے دو وائس نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ بی ایل ایف کا دعویٰ ہے کہ یہ آڈیوز آپریشن ’’الماس‘‘ میں حصہ لینے والے اس کے حملہ آوروں کی ہیں۔ جاری کردہ آڈیوز میں ایک لڑکی اور ایک لڑکے کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں، جو دعویٰ کر رہے ہیں کہ حملہ آور تاحال زندہ ہیں اور پاکستانی فورسز کے ساتھ ان کی جھڑپ جاری ہے۔













































