پنجگور: مسلح افراد کی ناکہ بندی، فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ساتھ شدید جھڑپ

1

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ شب تسپ اسٹار چوک کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ناکہ بندی رات 11 بجے سے رات 2 بجے تک جاری رہی، جس کے دوران پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کی۔ اس دوران دونوں جانب کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی، جس میں جانی نقصانات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، تسپ اسٹار چوک پر مسلح افراد کی موجودگی اور ناکہ بندی کے دوران پاکستانی فورسز اور ان کے ساتھ موجود مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ اس پیش قدمی کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا، جو شدید جھڑپ کی صورت اختیار کر گیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جھڑپ کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے متعدد کارندوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ تاہم، ہلاکتوں کی درست تعداد اور واقعے میں ہونے والے مجموعی جانی نقصان کی تصدیق سامنے نہیں آسکی۔

مقامی اطلاعات کے مطابق، جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والے ڈیتھ اسکواڈ کے تین کارندوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی شناخت حمزہ، توصیف اور دیدگ کے ناموں سے بتائی گئی ہے۔