بلوچستان کے ضلع زیارت اور ضلع کیچ کے علاقے دشتک میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ضلع زیارت کے علاقے انزرگی میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک چرواہا ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
علاقائی مکینوں کے مطابق ہلاک ہونے والے چرواہے کی لاش تاحال پہاڑوں میں موجود ہے اور اسے نکالنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے دشتک کے سرحدی علاقے میں پاکستانی فورسز کے ڈرون حملے میں دو شہری ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت شاہ جان ولد داد محمد، ساکن دشت پیروتگ، اور صمد جان ولد محمد، ساکن دشت گواتے، کے ناموں سے ہوئی ہے۔


















































