خاران، چاغی: فورسز پوسٹ پر حملہ، تجارتی روٹ پر ناکہ بندی

14

بلوچستان کے علاقے خاران اور چاغی پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر مسلح حملے سمیت تجارتی روٹ پر مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی ہے۔

آج صبح خاران کے علاقے روتینکو میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر تعینات اہلکار کو مبینہ طور پر اسنائپر حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں ایک اہلکار کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دریں اثناء صبح سویرے مسلح افراد کی بڑی تعداد نے کوئٹہ تفتان تجارتی روٹ پر چاغی کے علاقے نوکچاہ کے قریب چیک پوائنٹ قائم کرکے اسنیپ چیکنگ کا آغاز کیا۔ مسلح افراد کی جانب سے ہر قسم کی گاڑیوں کی تلاشی کی اطلاعات ہیں۔