خضدار: 24 گھنٹوں کے دوران دو لاشیں برآمد

37

بلوچستان کے ضلع خضدار سے 24 گھنٹوں کے دوران دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورو کراس سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ دوسری لاش فیروز آباد کی اناری ندی سے ملی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں شناخت کے لیے رکھا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفین کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ واقعات سے متعلق مزید معلومات اور تحقیقات جاری ہیں۔