بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں چاغی سے ایک شخص کے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاع ہے، جبکہ کوئٹہ سے ایک شخص تقریباً ایک ماہ بعد بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق چاغی کے علاقے کلی تاج محمد خان سے تعلق رکھنے والے ناصر نشاد ولد موسی خان کو 8 ستمبر 2026 کو شام 5 بجے چاغی کے فٹبال گراؤنڈ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔
دوسری جانب کوئٹہ کے کرانی روڈ کے رہائشی سفر خان ولد محمد حسن 16 اگست 2026 کو جبری لاپتہ ہوئے تھے، جو 14 ستمبر 2026 کو کوئٹہ سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔



















































