کچھی میں ڈیتھ اسکواڈ کیمپ تباہ، اہلکار گرفتار کرلیا گیا۔ بی آر جی

76

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مٹھل آباد میں مٹھل مغیری کے ٹھکانے پر شدید نوعیت کا حملہ کیا۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ ڈیتھ اسکواڈ کیمپ عاصم کرد گیلو کی سربراہی میں قائم تھا، حملے کے دوران ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان خوفزدہ ہوکر وہاں سے بھاگ گئے، تاہم سرمچاروں نے ڈیتھ اسکواڈ کے ایک کارندے کو گرفتار کرلیا۔

دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیمپ کو مکمل طور پر نذر آتش کرکے تباہ کردیا۔

بی آر جی کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گی۔