بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے کوٹڑا بازار میں سرکاری ریسٹ ہاؤس پر مسلح افراد کا حملہ، عمارت مکمل طور پر تباہ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانی نقصان نہ ہونے کی اطلاعات تھیں، تاہم اب موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں کوٹڑا بازار کا ریسٹ ہاؤس مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے دوران راکٹ لانچر کا ایک گولا فائر کیا گیا، جس سے ریسٹ ہاؤس کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں جھل مگسی میں بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا تھا، جبکہ ناکہ بندی اور سرکاری املاک پر حملوں کی ذمہ داریاں بھی قبول کی ہیں۔

















































