نواب اکبر خان بگٹی کی بیسویں برسی کے موقع پر لندن میں سیمینار

19

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مطابق نواب اکبر خان بگٹی کی بیسویں برسی کے موقع پر 26 اگست 2026 کو بلوچ ریپبلکن پارٹی کی طرف سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کے مہمانِ خصوصی پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی تھے۔ سیمینار میں الیاس انور بلوچ، محراب سرجو، بلوچ ہیومن رائٹس کونسل کے حسن ہمدم، جئے سندھ فریڈم موومنٹ کے ترجمان حسن حب، سینئر بلوچ ایکٹیوسٹ عبداللہ بلوچ اور پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے شرکاء سے خطاب کیا اور شہید نواب اکبر خان بگٹی سمیت تمام بلوچ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مقررین نے کہا کہ نواب اکبر خان بگٹی کو پاکستانی فورسز نے آج سے بیس سال قبل، 26 اگست 2006 کو، بلوچستان کے علاقے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے درمیان واقع تراتانی کے پہاڑوں میں جاری فوجی آپریشن کے دوران شہید کیا تھا۔ ان کی شہادت کے بعد بلوچستان میں لگی آگ میں مزید شدت پیدا ہوئی اور یہ آگ دن بدن پھیلتی جا رہی ہے۔

مقررین نے کہا کہ بلوچ قوم متحد ہو کر شہداء کے مشن کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں