نامعلوم افراد نے بارودی مواد لگا کر پائپ لائن تباہ کردیا۔
سندھ کندھکوٹ سے اطلاعات کے مطابق زور گھڑ اور رانڑا قریب چھاونی پلانٹ سے نکلنے والی 16 انچ گیس پائپ لائن کو آج صبح 9 بجکر 20 منٹ پر دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا۔
گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد لگا کر نقصان پہنچایا جس کے باعث پلانٹ سے عارضی طور پر گیس کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی ہے۔
واقعہ کے بعد نامعلوم افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے گذشتہ روز اسی علاقے میں سوئی سے کراچی جانے والی 36 انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جبکہ کئی علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔
مذکورہ واقعہ کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز نے قبول کرلی تھی۔















































