بلوچ لبریشن آرمی کے آفیشل چینل ’’ہکل‘‘ نے 12 منٹ 55 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
ہکل کے مطابق، 31 جولائی 2026 کو بی ایل اے کے جنگجوؤں نے ایک پیچیدہ اور انتہائی مربوط کارروائی کے دوران پاکستانی فورسز کے دو اہم فوجی کیمپوں کے ساتھ منسلک چوکیوں اور چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی کوئٹہ کینٹونمنٹ سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ولی تنگی اور اسپین کاریز کے علاقوں میں کی گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچار حملے کی منصوبہ بندی کے لیے مٹی کا نقشہ تیار کرکے ساتھیوں کو منصوبہ بندی اور حملے سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں۔
جدید ہتھیاروں سے لیس بلوچ سرمچار ہدف کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے کیمپ کو راکٹ لانچر اور جدید ہتھیاروں سے نشانہ بناتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے جنگجو اپنے اہداف تک پہنچ کر حملہ تیز کرتے ہوئے کیمپ پر قبضہ کرتے ہیں، فوجی اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہیں، ان کا فوجی سازوسامان ضبط کرتے ہیں اور دیگر املاک کو نذرِ آتش کرتے ہیں۔
ویڈیو میں فوجی اہلکاروں کی لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں، جبکہ سرمچار بڑی تعداد میں ہتھیار اور جنگی سازوسامان تحویل میں لیتے ہیں


















































