ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں گزشتہ رات مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص قتل جبکہ دو خواتین زخمی ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے عبداللہ کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش میں گھر پہنچے۔ اہلِ خانہ کی جانب سے مزاحمت کیے جانے پر حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، جس سے نِظام عبداللہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں عبداللہ کی اہلیہ زینب اور بیٹی عائشہ زخمی ہو گئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔













































