چاغی میں مال بردار قافلے و سیکورٹی پر حملہ، لسبیلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا، سب انسپکٹر اغواء

38
File Photo

بلوچستان کے اضلاع چاغی اور لسبیلہ میں پیر کو پیش آنے والے دو الگ الگ حملوں میں نامعلوم مسلح افراد نے مال بردار گاڑیوں کے قافلے و ان کی سیکورٹی اور پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جبکہ ایک پولیس افسر کو اغواء کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع چاغی میں تفتان سرحد سے آنے والے مال بردار گاڑیوں کے قافلے پر یک مچ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی، جس سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ مسلح افراد نے فورسز کی گاڑیوں کو راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو بڑے پیمانے پر جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

ادھر ضلع لسبیلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے نمی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے وہاں تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور چیک پوسٹ سے سرکاری اسلحہ اور موٹر سائیکلیں اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ چیک پوسٹ کے انچارج، سب انسپکٹر گلاب کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ دیگر پولیس اہلکاروں کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔