بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے کیچ کے علاقے کلاتک سے 7 افراد کو اغوا کر لیا تھا۔
مغویوں میں سے ایک کو اغواء کے فوری بعد فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ دیگر 6 کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق ناصر آباد سے ملنے والی 6 لاشیں انہی مغویوں کی ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں 4 کا تعلق پنجاب جبکہ 2 کا تعلق خیبر پختونخوا سے بتایا گیا ہے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔













































