خاران: مسلح افراد کی سی پیک گواش روڑ پر ناکہ بندی، دو ٹرک نذر آتش

173

خاران میں سی پیک گواش روڑ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے شاہراہ پر آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ اس دوران انہوں نے دو ٹرکوں کو روک کر اپنی تحویل میں لے لیا اور بعد ازاں دونوں ٹرکوں کو آگ لگا دی، جس کے باعث گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔