بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو فراہم کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے میر حسن پولیس تھانے کے حدود حاجی محمد کھوسہ کے مقام پر قابض فورسز کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا اس دھماکے کے نتیجے میں قابض دشمن کا متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
دوستین بلوچ نے کہا اس حملے کی زمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔















































