سبی ناکہ بندی، فورسز سے جھڑپیں، معدنیات لے جانی والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔بی آر جی

118

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے سبی کے علاقے ڈنگڑا کے قریب، حاجی شہر تھانے کی حدود میں، کوئٹہ سے سندھ اور پنجاب جانے والی بلوچ قومی شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔ 

ترجمان کے مطابق سرمچاروں نے شاہراہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بلوچستان سے معدنیات پنجاب منتقل کرنے والی دو بڑی ایل پی جی گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا۔

دوستین بلوچ کے مطابق ناکہ بندی کے دوران ایف سی نے پیش قدمی کی کوشش کی، جس پر سرمچاروں اور فورسز کے درمیان کافی دیر تک شدید جھڑپیں جاری رہیں، اس جھڑپ میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔