بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے ایک حملے میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ایک گاڑی تباہ جبکہ اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آج صبح کیچ کے علاقے بلنگور میں ٹالوہیگ بازار کے مقام پر پاکستانی فوج کے متعدد گاڑیوں کے قافلے کو فوجی کیمپ کے قریب حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے گھات لگاکر قافلے پر مختلف ہتھیاروں سے حملہ کیا جبکہ قافلے میں شامل ایک گاڑی راکٹ لگنے سے تباہ ہوگئی، علاقے میں بیس منٹ سے زائد شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی جبکہ بعدازاں فضاء میں ڈرون طیاروں کی پروازیں بھی دیکھنے میں آئیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں ایمبولنسز کی آمد و رفت بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ حکام نے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

















































