خضدار کی رہائشی خاتون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خضدار کی رہائشی خاتون نے بتایا کہ عبدالمالک عرف مالو نے خضدار میں ان کے ایک بیٹے کو قتل جبکہ دوسرے کو معذور بنانے کے بعد ان کی زمینوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
خاتون کے مطابق مذکورہ شخص، جسے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کی سرپرستی حاصل ہے اور جو ان کا نائب ہے، نے میرے بچوں پر حملوں کے بعد مجھے علاقہ بدر کر دیا ہے۔
خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان کے گھروں پر بھی قبضہ کیا گیا، تاہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس ثناء اللہ زہری کے زیر اثر ہیں اور انہیں انصاف فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔
خاتون نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی فریاد سنے اور واقعے میں ملوث نائب عبدالمالک اور ان کے کارندوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں انصاف فراہم کرے۔

















































