آپریشن کی غرض سے آنے والی پاکستانی فورسز پر حملے میں ہلاکتوں کی اطلاعات۔
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں گھات لگائے مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فوج کے تین اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار انفنٹری یونٹ اور انجینئرز یونٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج کولواہ میں مراشم اور اوٹان کے درمیان مسلح افراد نے فوجی قافلے کو اُس وقت حملے میں نشانہ بنایا جب وہ آپریشن کی غرض سے علاقے میں داخل ہو رہے تھے۔
حملے کے بعد پاکستانی فورسز کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ پہنچنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیکر لاشوں کو منتقل کردیا ہے۔



















































