ڈیرہ غازی خان: دو بھائی جعلی مقابلے میں قتل

1

ڈیرہ غازی خان کے علاقے فاضل پور، بستی لاشاری سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائیوں کے مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں قتل ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سجاد لاشاری ولد محمد حسین اور ساجد لاشاری ولد محمد حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کو چار روز قبل اسلام آباد سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد گذشتہ روز لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کو چند روز قبل اسلام آباد سے نامعلوم اہلکار اپنے ساتھ لے گئے تھے، تاہم ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔ لاہور میں پیش آنے والے مبینہ مقابلے میں ان کی قتل کی خبر سامنے آنے پر لواحقین نے اسے ’’جعلی مقابلہ‘‘ قرار دیتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔