بلوچ لبریشن آرمی نے شاپک میں پاکستانی فوجی کیمپ پر منظم حملے کی وڈیو جاری کردی

47

بلوچ لبریشن آرمی کے میڈیا ہکل نے کیچ کے علاقے شاپک میں پاکستانی فورسز پر ایک منظم حملے کی وڈیو جاری کی ہے۔

پانچ منٹ چالیس سنکیڈ کی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 29 مارچ 2026 کو پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملے کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جدید ہتھیاروں سے مسلح جنگجو مختلف اطراف سے کیمپ پر حملہ آور ہوتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں اور بلوچی زبان میں ایک جنگجو ساتھی کو کہ رہا ہے کہ اچھی طرح سے مارو اس دروان کیمپ کے اوپر قائم مورچے پر گولہ داغا جاتا جو اندر گرکر زور دھماکے سے پٹ جاتا ہے ۔

حملے کے دوران پاکستانی فورسز ڈرون کے ذریعے مارٹر فائر کرتے ہیں لیکن جنجگو کیمپ پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگجو اپنے ایک زخمی ساتھی سرمچار کو فرسٹ ایڈ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس حملے میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور کیمپ کو شدید نقصان پہنچا تھا جبکہ انتیس مارچ سے یکم اپریل  تک بلوچ لبریشن آرمی نے بلوچستان بھر میں سلسلہ وار 65 حملے کیئے۔ ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے پنجگور، شاپک، بسیمہ، سبی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، مستونگ، کوئٹہ، نوشکی، زامران، دشت، سوراب، جھل مگسی، دالبندین، خاران، واشک اور قلات میں 65 کارروائیاں کیں جن میں قابض فوج، ڈیتھ اسکواڈز اور خفیہ اداروں کے 86 سے زائد اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ان حملوں میں قابض فوج کے کیمپوں سمیت ایئربیس، ریڈار سسٹم، مواصلاتی ٹاور، ریلوے ٹریکس و پُلوں اور گیس پائپ لائنوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ مرکزی شاہراہوں کو گھنٹوں تک کنٹرول میں لیا گیا۔