کوئٹہ: بی ایم سی ہسپتال سے قیدی فرار، 5 اہلکار معطل

70

کوئٹہ کے بی ایم سی ہسپتال سے زیر علاج قیدی فرار ہو گیا، پولیس کے مطابق پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

کوئٹہ: پولیس کا کہنا ہے کہ پٹواری تاج محمد کو لورالائی جیل سے علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

کوئٹہ: ملزم تاج محمد قتل کے مقدمے میں گرفتار تھا۔

فرائض میں غفلت برتنے پر سیکیورٹی انچارج سب انسپکٹر منظور احمد سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی لورالائی نے ایس پی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔جبکہ اہلکاروں کے خلاف بروری تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

فرار قیدی کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے