سبی: فوجی آپریشن، دو افراد حراست بعد لاپتہ

17

بلوچستان کے ضلع سبی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائیاں سبی کے علاقوں لوڑی، گژک اور گلو میں کی گئیں، جہاں گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

ان کارروائیوں کے دوران دو افراد، جن کی شناخت محمد مری ولد جوان سال اور لہرو مری ولد مٹو کے نام سے ہوئی ہے، کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دونوں کو فورسز اپنے ساتھ لے گئیں، تاہم بعد ازاں ان کی حراست یا مقام کے بارے میں کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔